بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان ان کے ملک
کے داخلی امور میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے اور ان کی حکومت اس ناقابل
قبول رویے کے لئے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کے دباؤ میں ہے۔ محترمہ حسینہ نے گوا میں 15 اکتوبر سے ہونے والی برکس کانفرنس میں حصہ لینے
کے لئے ہندستان کے دورے کے مدنظر ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ ملک ہے جو بنگلہ دیش کی آزادی کوہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) میں
حصہ نہ لینے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ پاکستان میں اس کے انعقاد کا
سازگار ماحول نہیں تھا۔